انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے برعکس عوام پر یوزر چارج کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، جس سے شہری پریشان ہیں۔ پارٹی کونسلر انکُش نارنگ نے کہا کہ ہاؤس ٹیکس سے متعلق ریلیف کی تجویز پہلے ہی ہاؤس سے منظور ہو چکی ہے، لیکن بی جے پی اس پر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہونے دے رہی۔ اسی وجہ سے عام آدمی پارٹی نے میئر انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی میونسپل کمشنر کو ہدایت دے کہ وہ ہاؤس ٹیکس کی چھوٹ سے متعلق فائل کو فوری منظوری دے اور اس پر عملدرآمد کیا جائے۔
