دہلی-این سی آر میں فٹجی (ایف آئی آئی ٹی-جے ای ای) کوچنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای دی) کی ٹیم نے جمعرات کو فٹجی کے 10 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔ ای ڈی کی یہ کارروائی فٹجی کے دہلی، نوئیڈا اور گروگرام میں کی جا رہی ہے۔
دراصل فٹجی کے سینکڑوں کوچنگ سنٹر بند ہونے سے ہزاروں طلبا کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے اور فٹجی کے مالکان کو تقریباً 12 کروڑ روپے کا فائدہ ہونے کا الزام ہے۔ منی لانڈرنگ معاملے کو لے کر ای ڈی نے یہ چھاپہ ماری کی ہے۔
