بھارت کا پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفرنہیں کرسکیں گے۔

بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائےگا، بھارت پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید کم کررہا ہے، 2019 میں تعلقات کو ہائی کمشنر کی جگہ قونصلر تک کردیا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 تک لایا جائےگا، پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت ہے۔

 کشمیر، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو بھی واپس بلارہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *