پرانی مخاصمت کی وجہ سے 23 کبوتروں کا قتل

[]

ہبلی: ہبلی شہر میں پرانی دشمنی کی وجہ سے شرپسندوں نے 23کبوتروں کا قتل کردیا۔ یہ صدمہ انگیز واقعہ ہفتہ کو یاواگل علاقہ میں واقع مکان میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزمین نے راہول دانڈیلی نامی شخص کے کبوتروں کا گلا کاٹ دیا۔ دانڈیلی‘ گزشتہ چھ ماہ سے کبوتروں کو پال رہا تھا۔

شرپسند وں نے اس کے گھر میں گھس جرم کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے گھونسلے بھی تباہ کردیے۔ اس نے ہبلی اُپ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور پرانی دشمنی کی وجہ سے یہ جرم ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔

پولیس نے تحقیقات شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی سراغ جمع کررہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *