پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مصروف سڑک پر پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ایک نامعلوم شخص کالے رنگ کی مرسڈیز گاڑی سے باہر نکل کر لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلا رہا تھا۔ پولیس نے اب تک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
موہاک کالج نے بھی واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرسمرت کی موت ہم سب کے لیے بڑا صدمہ ہے۔ ’’ہم اس دردناک وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔‘‘
