
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الشرق کے روم میں موجود نامہ نگار نے آج دعویٰ کیا ہے کہ “امریکہ اور ایران کے وفود عمان کے سفارت خانے کے ایک کمرے میں موجود ہیں”، جو کہ درست خبر نہیں ہے۔
یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب کہ دونوں فریقین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔
ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ مذاکرات صرف جوہری معاملات پر ہوں گے اور بالواسطہ طریقے سے ہوں گے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات تقریباً آدھے گھنٹے سے اٹلی میں عمان کے ایک سفارتی مقام پر جاری ہیں۔
