[]
نظام آباد 11/ سپٹمبر (محمد یوسف الدین خان ) پی سی سی سکریٹری و سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی نظام آباد مسٹر محمد ماجد خان کی کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلے کئے جارہے اقدامات اور مجوزہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پی سی سی کمیٹی نے نظام آباد ارین حلقہ اسمبلی کیلئے کو آرڈینیٹر مقرر کئے جانے پر سینئر کانگریس قائد و سابقہ چیر مین نظام آباد میناریٹی ڈپارٹمنٹ مسٹر حامد بن غانم اور سعید بن غانم کی جانب سے مسٹر محمد ماجد خان کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد احمدی بازار ایور گرین نہدی ہوٹل نظام آباد میں انعقاد عمل میں لایا گیا اور زبردست گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی ۔
اس تہنیتی تقریب میں سینئر کانگریس قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ ، محمد نثار احمد کلا سک ، سابقہ کارپوریٹر و جوائینٹ سکریٹری مجلس نظام آباد ٹاون محمد اویس احمد – یم اے جلیل اینار ائی صدر صدائے اردو ویلفیر سوسائیٹی مرزا افضل بیگ تیجان ، محمد یقین الدین ین آر آئی ، محمد اظہر الدین سیول کنٹراکٹر ،ایم اے جلیل ،محمد عبدالوحید موظف آر ٹی سی، محمد حاجی پٹیل ناصر بن غانم ، محمد امیر علی زین بن حامد ، یاسر بن سعید ، فہد بن سالم کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد دی
اس موقع پر محمد ماجد خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے تمام طبقات بلخصوص مسلمانوں کو کا نگر یس پارٹی سے وابستہ کرنے اور آئیندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگرمیں امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش و کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے