کانگریس کے میڈیا اور تشہیر کے شعبے کے سربراہ پون کھڑا نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس دورے کی تفصیلات دی۔ انہوں نے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’راہل گاندھی 21 اور 22 اپریل کو امریکہ کے ریاست روڈ آئلینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ خطاب کے علاوہ تعلیمی ماہرین اور طلبہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔”
راہل گاندھی کے اس دورے کے دوران وہ امریکہ میں مقیم ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں انڈین اوورسیز کانگریس (آئی او سی) کے عہدیدار اور کارکن بھی شامل ہوں گے۔ پون کھڑا نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ دورہ عالمی سطح پر تعلیمی اداروں سے تعلق مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
