کانگریس رہنما راہل گاندھی آج بہار کے دورے پر ہیں۔ وہ آج صبح تقریباً پونے دس بجے پٹنہ ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔ یہاں پر ان کے استقبال کے لیے این ایس یو آئی کے قومی انچارج کنہیا کمار موجود تھے۔ راہل گاندھی تقریباً 10:10 بجے بیگوسرائے کے لیے روانہ ہوئے۔
اس دوران بیگوسرائے پہنچنے پر راہل گاندھی کا سبھاش چوک پر کنہیا کمار نے کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ والہانہ استقبال کیا۔ راہل کی اپیل پر کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں نے سفید ٹی شرٹ پہنی ہے۔
