ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ کی پروقار تقریب –
نئی دہلی، 3 اپریل 2025 –
اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ ولی فقیہ کی تبدیلی کی روحانیت سے لبریز تقریب دہلی میں منعقد ہوئی، جس میں آیتالله محسن قمی، علما، پارلیمانی ارکان، دانشور و مختلف مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی۔
حجتالاسلام والمسلمین مہدویپور نے سترہ سالہ خدمات پر شکرگزاری اور وداعی کلمات پیش کیے، جبکہ ایرانی سفیر نے ان کے دور کو ایران-ہند تعلقات کا روشن باب قرار دیا۔
- نئے نمائندہ، حجتالاسلام دکتر عبدالمجید حکیمالهی نے علمی و ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
تقریب میں مهدویپور کی خدمات پر مبنی ایک ڈاکیومنٹری کلپ بھی پیش کیا گیا۔
علماء نے ان کے اخلاص، بصیرت اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
شاعر حکیم ضرغام نے محفل کو روحانی رنگ عطا کیا۔
آیتالله محسن قمی نے اپنے اختتامی خطاب میں اس تبدیلی کو انقلاب اسلامی کے عالمی مشن کا تسلسل قرار دیا۔
تقریب کا اختتام سپاس نامے اور اعزازی اسناد کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔
