آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈاریکٹر نے کہا کہ جب سبھی دستیاب ڈیٹا کا تجزیہ کرلیں گے، تب ہمیں اور زیادہ معلومات ملے گی۔ تین ہفتوں میں آئی ایم ایف اپنا ورلڈ اکنامک آؤٹ لک پیش کریں گے۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پیر کو کہا کہ آئی ایم ایف نے اپنی آنے والی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں امریکی ٹیرف اور جوابی ٹیرف کی وجہ سے عالمی اقتصادی ترقی میں معمولی گراوٹ کی پیشن گوئی کی ہے لیکن کساد بازاری کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع منگل کو اسپوتنک نے دی۔
جارجیوا نے کہا’’جب ہم سبھی دستیاب ڈیٹا کا تجزیہ کرلیں گے، تب ہمیں اور زیادہ معلومات ملے گی۔ تین ہفتوں میں ہم اپنا ورلڈ اکنامک آؤٹ لک پیش کریں گے۔ ہمیں کوئی ڈرامائی اثر نظر نہیں آتا ہے۔ اگر کچھ ہوگا تو وہ ایک چھوٹا سا اثر ہوگا۔ نیچے کی جانب، ہاں، لیکن نسبتاً چھوٹا۔ ہمیں کساد بازاری نظر نہیں آرہی ہے۔‘‘
جارجیوا نے کہا کہ تجارتی پالیسی کے گرد غیر یقینی صورتحال عالمی اقتصادی ترقی میں جمود کی بنیادی وجہ ہے۔ جنوری میں، آئی ایم ایف نے اپنے تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں کہا کہ عالمی معیشت میں 2025 اور 2026 میں 3.3 فیصد اضافے کی توقع ہے، جو 2000-2019 کے اوسط 3.7 فیصد سے کم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔