حیدرآباد میں میلاد جلوس نہیں نکالا جائے گا! شرانگیزی، ممکنہ فتنہ انگیزی کے پیش نظر ذمہ داروں کا فیصلہ

[]

علی قادری صدرنشین سیرت النبیؐ اکیڈیمی نے ایک پیام میں کہا کہ سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی عاملہ اور بیشتر نوجوانوں کے مشورہ کے بعد مرکزی انجمن قادریہ، سیرت النبیؐ اکیڈیمی نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا

<div class="paragraphs"><p>عید میلاد النبیؐ کا جلوس / فائل تصویر /&nbsp;تصویر نواب علی اختر</p></div>

عید میلاد النبیؐ کا جلوس / فائل تصویر /تصویر نواب علی اختر

user

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں جاریہ سال میلاد جلوس نہیں نکالا جائے گا۔ علی قادری صدرنشین سیرت النبیؐ اکیڈیمی نے اس خصوص میں جاری کردہ ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی عاملہ اور بیشتر نوجوانوں کے مشورہ کے بعد مرکزی انجمن قادریہ، سیرت النبیؐ اکیڈیمی کی جانب سے متفقہ طورپریہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر سال نکالا جانے والا میلاد جلوس جاریہ سال نہیں نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر کو برادران وطن کا جلوس نکالاجانے والا ہے۔ ایک ہی سڑک پر دوجلوس نکلنا ممکن نہیں ہے۔شرانگیزی، فتنہ انگیزی ہو سکتی ہے۔ بعض شرانگیز اگرہمارے جلوس میں داخل ہوکرشرپسندی کریں توشہر کے امان وامان کی فضا خراب ہونے کے اندیشے ہیں اسی لئے جاریہ سال کا میلاد جلوس منسوخ کردیاگیا ہے کیونکہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ نوجوانوں کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمات کے درج ہوں اور وہ کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہوں۔ اسی لئے نوجوانوں کی حفاظت کیلئے مرکزی انجمن قادریہ اورسیرت النبیؐ اکیڈیمی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال میلاد جلوس نہیں نکالا جائے گا لیکن اس کے بجائے گھروں اور خانقاہوں میں جشن منایا جائے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی امن کی فضا بے انتہا ضروری ہے۔ ان افراد پر بھی نظر ڈالنی چاہئے جو روز صبح کاروبار کے لئے نکلتے ہیں۔ شام میں گھر واپس جاتے ہیں تو ان کے گھر میں چولہا جلتا ہے۔ اگر شہر کی امن کی فضا خراب ہوتی ہے تو یہ غریب لوگ متاثر ہوں گے، یہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی حال میں شہر کی امن کی فضا کو خراب نہ ہونے پائے۔ اسی لئے میلاد جلوس کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ یہ جلوس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے گذارش کی کہ شب میلاد گاڑیوں پر نکلنے، شورشرابہ کرنے سے گریز کریں اور قطعی طور پر ایسی کوئی حرکت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بلاوجہ سڑکوں پر گشت نہ کریں بلکہ نوجوان مساجد میں رہیں، درود پاک کا نذرانہ محسن انسانیتؐ اور آپؐ کی اولاد پر بھیجیں۔ نوجوان خانقاہ میں آثارشریف کی زیارت کریں اور وعظ کی محفل میں شامل ہو جائیں اس طرح میلاد منائیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد جلوس میں صرف کی جانے والی رقم کو غریبوں کو اناج کی کٹس دینے پر صرف کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *