چندرا بابو نائیڈو کے فرزند پر بھی منڈلاتے خطرے کے بادل

[]

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے بعد ان کے فرزند لوکیش پر بھی خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

 

سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ڈی جی سنجے نے بتایا کہ جس کیس میں چندرا بابونائیڈو کو گرفتار کیا گیا ہے اس کیس میں ان کے فرزند نارا لوکیش کے رول کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ صرف اسی ایک کیس میں نہیں بلکہ فائبر نیٹ کارپوریشن، امراوتی انر رنگ روڈ ڈائیورشن کیس میں بھی لوکیش کے رول کی سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو کی آج گرفتاری عمل میں آئی تا ہم چند دن قبل ہی انہوں نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *