انسپائر MANAK ایوارڈس کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

[]

حیدرآباد۔8ستمبر (پریس نوٹ )مرکزی حکومت کے انسپائر ایوارڈس MANAK دو ہزار تئیس چوبیس کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھادی گئی ہے۔ ڈی ای او آر روہنی نے یہ بات بتائی۔

 

انہوں نے خواہش کی کہ جن اسکولوں نے اب تک نامزدگیاں داخل نہں کی ہیں وہ انسپائر پورٹل پر اپنا اندراج کراسکتے ہیں ۔ ہر اسکول سے پانچ طلبا درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ان ایوارڈس کا مقصد طلبامیں سائنسی مزاج پیدا کرنا ہے۔

 

 

طلبا و طالبات اپنے سائنسی آئیڈیاز پر مبنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ چھٹویں تا دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبا اس مقابلے کے اہل ہیں ۔ یہ مرکزی حکومت کے محکمہ سائنس و ٹکنالوجی اور نیشنل انوویشن فاونڈیشن کا خصوصی پروگرام ہے۔ بہترین آئیڈیاز کو منتخب کرنے کے بعد ایسے طلبا کو فی کس دس ہزار روپیے بطور انعام دیئے جائیں گے ۔

 

 

طلبا و طالبات اور اسکول کے ذمہ دار انسپائر ایوارڈ کے بارے میں مزید تفیصلات کیلئے حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر سی دھرمیندر سے فون نمبر

7799171277

یاواٹس ایپ نمبر

8309468801

پر ربط پیدا کرسکتے ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *