[]
میڈرڈ: اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث اب وہ جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے لیے ہندوستان نہیں جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے لکھا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں تاہم کورونا کی وجہ سے ہندوستان نہیں جا سکوں گا۔
اجلاس سے متعلق انکا کہنا تھا کہ اسپین کی نمائندگی پہلے نائب صدر نادیہ کالوینو سانتاماریا اور اقتصادی امور کے وزیر اور خارجہ امور جوز مینوئل الباریس، یورپی یونین اور تعاون کے وزیر کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ بھی جی 20 سمٹ کے لیے بھارت نہ آنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ G20 لیڈروں کا اجلاس 9، 10 ستمبر کو بھارت کی قومی دارالحکومت دہلی میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں 30 سے زائد سربراہان مملکت اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کے علاوہ 14 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔