تلنگانہ:گدوال ضلع میں بائیک کو کار کی ٹکر۔دو افرادہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے کودنڈاپور میں اس وقت پیش آیا جب جلاپورم گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو افراد بائیک پر حیدرآباد جا رہے تھے۔

بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں جب وہ کودنڈاپور کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پر پہنچے تو کرنول سے حیدرآباد جانے والی ایک کار نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *