مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ پر صیہونی حکومت کے نئے حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اس تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر قابض رژیم کی جارحیت کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قابضوں کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کی وحشیانہ کاروائی ہے۔
او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم اسرائیل کو قابض طاقت سمجھتے ہیں جو جرائم کی مکمل ذمہ دار ہے اور ہم عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے کراسنگ کو دوبارہ کھولے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے زور دیا: ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی سرزمین پر قبضے اور اس کے باشندوں کی بے دخلی کے منصوبے کے خلاف فلسطینی عوام کو بین الاقوامی حمایت فراہم کرنے کی کوششوں کا ساتھ دیں۔”