حیدرآباد کی ایک مشہور ہوٹل کی بریانی میں نکلا کاکروچ (ویڈیو وائرل)

حیدرآباد:حیدرآباد کے نیکلس روڈ پر واقع ریل کوچ ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات کا ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بریانی میں کاکروچ نکلنے پر گاہکوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وجے نامی شخص اپنے دوستوں کے ساتھ اس معروف ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے پہنچا۔ سب نے بریانی کا آرڈر دیا اور کھانے کا شروع کیا۔ تاہم، جب وہ آدھی بریانی کھا چکے تھے، تو اچانک ان کی پلیٹ میں ایک کاکروچ نظر آیا۔ یہ دیکھ کر وجئے اور اُن کے دوست حیران اور پریشان ہو گئے۔

یہ واقعہ دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ گاہکوں نے ریسٹورنٹ کے عملے سے سخت سوالات کیے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کیا۔ متاثرہ گاہکوں نے فوڈ سیفٹی حکام کو شکایت درج کرائی اور ریسٹورنٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

فوڈ سیفٹی حکام نے اس معاملہ پر کارروائی کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریسٹورنٹ کا معائنہ کریں گے اور کھانے کے معیار کی مکمل جانچ کریں گے۔ اگر صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی ثابت ہوئی تو ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکا ہے، اور صارفین کھانے کے معیار اور صفائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایسے میں یہ دیکھنا ہوگا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ اس مسئلے پر کیا وضاحت پیش کرتی ہے اور حکام کیا اقدامات کرتے ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *