سونیا گاندھی نے کہا کہ سال 2024-25 کے لیے منریگا کے لیے 86000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ 10 سالوں میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ گزشتہ سال کے خرچ سے 19297 کروڑ روپے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مسلسل کمی سے دیہی علاقوں میں روزگار اور لوگوں کی معاشی سلامتی متاثر ہو رہی ہے۔
سونیا گاندھی نے کہا، ’’منریگا لاکھوں غریب دیہی خاندانوں کے لیے زندگی کا سہارا ہے لیکن حکومت اسے کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ کم بجٹ اور اجرت میں عدم اضافے کی وجہ سے اسکیم کی افادیت کم ہو رہی ہے۔‘‘