
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے پیر کے روز ایک مکتوب روانہ کیا۔
انہوں نے درخواست کی کہ انہیں تلنگانہ میں کانگریس، بی آر ایس، بی جے پی، ایم آئی ایم، اور سی پی آئی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا وقت دیا جائے۔
چیف منسٹر نے اپنے مکتوب میں ذکر کیا کہ ریاستی اسمبلی نے بی سی ریزرویشن میں اضافے کے بل کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے مرکز سے درخواست کی کہ وہ اس بل کی حمایت کرے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی نے پیر کے روز دو بلز کو منظوری دی ہے جس کے تحت ریاست میں
تعلیم، ملازمتوں اور مقامی اداروں میں بی سی طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔