لبنان پر شامی تکفیریوں اور اسرائیلی فوج کی جارحیت، جولانی اور صیہونیوں کا گٹھ جوڑ

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مشرقی سرحدوں پر شامی تکفیریوں اور جولانی فورسز کے حملوں کے ساتھ ہی جنوبی لبنان پر صیہونی فضائی جارحیت میں تیزی آگئی ہے۔

المنار ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر کے آسمان پر پرواز کر رہے ہیں جب کہ مغربی شہر بقاع  پر  فضائی حملے جاری ہیں۔

 اسرائیلی فوج کا لبنان کی مشرقی سرحدوں پر شامی تکفیری دہشت گرد گروہوں کی جارحیت کے ساتھ اس ملک کی جنوبی علاقوں پر جارحیت میں اضافہ صیہونی اور جولانی رژیم کے درمیان گٹھ جوڑ کا پتہ دیتا ہے۔

 لبنانی فوج اور حزب اللہ نے شامی تکفیریوں کی وسیع جارحیت کو پسپا کر دیا ہے، تاہم ہنوز جھڑپیں جاری ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *