
نئی دہلی (آئی اے این ایس) دہلی بی جے پی الپ سنکھیک مورچہ نے دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں روزہ افطار پروگرام کا اہتمام کیا جس میں کئی ممتاز مہمان اور پارٹی قائدین نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو‘ بی جے پی مائناریٹی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی‘ چیف منسٹر دہلی ریکھا گپتا‘ دہلی کے وزیر آشیش سود‘ اترپردیش کے وزیر دانش آزاد‘
بین الاقوامی کھوکھو کھلاڑی نسرین شیخ‘ دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری وشنو متل‘ سابق مرکزی وزرا شاہنواز حسین‘ ہرش وردھن اور انچارج دہلی بی جے پی مائناریٹی مورچہ قاری محمد ہاروق موجود تھے۔