امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو 18 میزائلوں سے نشانہ بنایا، یمنی فوج

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے امریکی اور برطانوی فضائی جارحیت کے خلاف جواب کاروائی سے آگاہ کیا ہے۔

 یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ امریکی دشمن نے ہمارے ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے صنعاء پر 47 اور دوسرے صوبوں پر سات حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی جارحیت کے جواب میں ہم نے یو ایس ایس ہیری ٹرومین کو 18 بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ 

انہوں نے خبردار کیا کہ ہم اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ 

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم غزہ کی حمایت میں اعلان کردہ آپریشنل علاقے میں اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھیں گے۔
 
انہوں نے واضح کیا کہ یمن فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں امریکی اور صیہونی دشمن کے خلاف پوری ثابت قدمی سے لڑے گا اور عالمی استکبار کے عزائم کو خاک میں ملائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *