دعوت افطار ہندو مسلم اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہے۔ سابق وزیر پی اجے کمار

دعوت افطار ہندو مسلم اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہے۔۔۔ سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار۔۔۔ مسجد نمرہ اندورن قلعہ کھمم میں سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پی اجے کمار نے کہا کے رمضان کے مقدس ماہ میں تمام مسلمان روزہ رکھتے ہے اور روزہ داروں کی خدمت کرنا یہ خوشنصیبی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کے دعوت افطار کا انعقاد ہندو مسلم اتحاد اور گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے پی اجے کمار نے کہا کے مسلمانوں کے ساتھ میرے گہرے مراسم ہے میں ہر وقت مسلمانوں کے مسائل کے لیے کمربستہ رھنے کا عہد کیا اس موقع پر کھمم ضلع بی آر ایس پارٹی اقلیتی صدر تاج الدین مسجد نمرہ کے صدر ریاض المحسن سابقہ کتب خانہ چیرمین عزیز الحق قمر 38 ڈویژن کارپوریٹر محمد شوکت علی بی آر ایس یوتھ قائد کھمم توفیق عرف بابی کے علاوہ مصلیان کی کثیر تعداد موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *