تلنگانہ:طالب علم نے ہاسٹل کے بیت الخلا میں خودکشی کی کوشش کی

حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے دوباک منڈل کے حبسی پور گروکل اسکول میں ایک طالب علم نے خودکشی کی کوشش کی۔

دَولت آباد منڈل کے گوولے گاؤں کے رہنے والے اکھل نامی ساتویں جماعت کے طالب علم نے اسکول کے بیت الخلا میں خودکشی کی کوشش کی، لیکن ساتھی طلبا نے اسے دیکھ کر اساتذہ کو اطلاع دی۔

اساتذہ نے فوراً 108 ایمبولینس کے ذریعہ لڑکے کو سدی پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا تاہم، حالت بگڑنے پر اسے مزید بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے نیلوفر اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فی الحال لڑکے کی حالت مستحکم ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *