یمن پر امریکی اور برطانوی حملہ بین الاقوامی قوانین کی بدترین پامالی ہے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صنعاء اور دیگر یمنی شہروں پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ حملہ طفل کش صہیونی حکومت کی حمایت کے سلسلے میں کیا گیا ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت کئی یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

بقائی نے کہا کہ سلامتی کونسل یمن اور دیگر ممالک کی حاکمیت اور خودمختاری کی پامالی کا سلسلہ روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان نے عالمی برادری ممالک سے اپیل کی کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم روکنے میں فعال کردار ادا کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *