تلنگانہ:جواکھیلتے ہوئے 19افرادگرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بومل رامارم پولیس نے 19 افراد کو جواکھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

بومل رامارم پولیس نے ایک پر بومل رامارم منڈل کے ماریالا گاؤں کے مضافات میں ایک آم کے باغ میں جوے کے اڈے پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے وہاں موجود 19 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ آم کا باغ ایک صحافی یونین کے لیڈر کی ملکیت تھا۔ بومل رامارم پولیس کے مطابق ماریالا گاؤں کے مضافاتی علاقہ میں واقع گُنڈو متیّا کے آم کے باغ میں پکڑے جانے والے افراد کا تعلق حیدرآباد اور یادگیرگٹہ سے ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *