بھرتیوں میں ریزرویشن کے پیچیدہ معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ کی ٹائم لائن دی گئی ہے۔
فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں ریزرویشن کے پیچیدہ معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ کی ٹائم لائن دی گئی ہے۔انہوں نے کہا، ‘میں نے یہ ٹائم لائن ملازمت کے خواہشمندوں کے ایک متعلقہ گروپ سے ملاقات کے بعد ترتیب دی تھی’۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ یہ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنا کام مکمل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت کی طرف سے 10 دسمبر 2024 کو شکایات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے پاس رپورٹ جمع کرانے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن نہیں ہے جبکہ ہمیں بتایا گیا کہ اس کے پاس 6 ماہ کی ٹائم لائن ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اس ضمن میں اپنے دفتر کے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘ بھرتیوں میں ریزرویشن کے پیچیدہ معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ کی ٹائم لائن دی گئی ہے’۔
عمر عبداللہ نے کہا، ‘میں نے یہ ٹائم لائن ملازمت کے خواہشمندوں کے ایک متعلقہ گروپ سے ملاقات کے بعد ترتیب دی تھی’۔عمر عبداللہ نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا، ‘تاہم، یہ ٹائم لائن سب کمیٹی کے قیام کے ابتدائی آرڈر میں نہیں تھی اس چوک کو درست کیا جائے گا’۔ انہوں نے یقین ہانی کی کہ یہ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنا کام مکمل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔