
حیدرآباد ۔ 14 مارچ ۔ حج عمرہ گروپ آرگنائزرس اسوسی ایشن آف حیدر آباد تلنگانہ نے تلنگانہ اور آندھرا کے پرائیوٹ حج گروپ آپر یٹرس کے توسط سے حج 2025 ء کے عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 15 شوال تک یعنی 18 اپریل تک اپنی بلنگ کروالیں کیونکہ حکومت سعودی عربیہ کے وزارت حج وعمرہ نے حج ویزا جاری کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر کی ہے جس کے بعد ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے
۔ عام طور پر حج ویزا ایام حج سے ایک ہفتہ پہلے تک جاری کئے جاتے تھے تاہم نئے پالیسی کے تحت سختی کے ساتھ ایک مہینہ پہلے ہی ویزے کی اجرائی بند کی جارہی ہے ۔ 14 مارچ کو میڈ یا پلیس آڈیٹوریم میں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسوسی ایشن الحاج محمد عبد الرزاق قمر نے کہا کہ عام طور پر پرائیوٹ ٹور آپر یٹرس کے توسط سے حج کرنے والے، ریاستی حج کمیٹیوں کے عازمین کی قطعی فہرست جاری ہونے کے بعد ہی بنگ کا آغاز کرتے ہیں
چونکہ اس سال حکومت سعودی عرب میں سختی کے ساتھ ویزا جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اسلئے بلنگ کے لئے بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی تاخیر سے حج گروپ 2025ء سعادت سے محرومی ہو سکتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے لئے پرائیوٹ ٹور آپر یٹرس کے لئے 52500 حاجیوں کا کوٹہ الاٹ کیا ہے۔ 12 مارچ 2025 کو منسٹر آف مائناریٹی افیئرس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں لیڈا بیچ جی اوز اور نان لیڈا بیچ جی اور کو وزارت کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ کے اندر تمام حج گروپ آرگنائزرس کو یہ اطلاع دی گئی کہ سعودی حکومت کی طرف سے جو حج ویزا جاری کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے اس میں کسی قسم کی کوئی ترمیم نہیں ہوگی ۔
جناب عبد الرزاق قمر نے عازمین کو مشورہ دیا کہ منسٹری آف مائناریٹی افیرس حج ڈیویژن حکومت ہند کے مستند اور مصدقہ حج گروپ آپر یٹرس کے ذریعہ ہی سفر کرے اور بلنگ کے وقت 2025 کے حج لائسنس کی کاپی ضرور چیک کریں ۔ اگر کسی HGO کے پاس منج 2025 کا لائسنس نہ ہو تو وہ غیر مصدقہ سمجھا جائے گا۔ پریس کا نفرنس میں جناب محمد سراج خان جنرل سکریٹری فہیم دیانی اور حم عظیم الدین موجود تھے۔