دعوت افطار گنگا جمنی تہذیب کی علامت ‘کے کویتا کا اظہار خیال

تمام مذاہب میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی تلقین

دعوت افطار گنگا جمنی تہذیب کی علامت ‘کے کویتا کا اظہار خیال

حیدرآباد: وارث گوڑہ سکندرآباد میں دعوت افطار کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں رکن قانون ساز کونسل بی آرایس وصدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کے کویتا نے کہاکہ ہمارے لئے یہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ہم آج اس بابرکت محفل میں شریک ہوئے ہیں۔

 

رمضان المبارک صرف ایک مہینہ ہی نہیں بلکہ خود پر قابو پانے‘ دوسروں کے ساتھ ہمدردی کرنے اور ایک بہترین انسان بننے کےلئے موقع اورتربیت کا نام ہے۔کے کویتا نے کہاکہ میں دیکھ رہی ہوں کہ روزہ صرف کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ یہ قربانی‘ صبر اور احساس کانام ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے تمام مذاہب ہمیں یہی تعلیم دیتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت ‘احترام اور بھائی چارہ کے ساتھ رہیں۔آج دعوت افطار میں ہماری موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ ہم سب چاہے کسی بھی مذہب وعقیدہ سے تعلق رکھتے ہو ں ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں اور اپنی مشترکہ قدروں کو فروغ دے سکتے ہیں

 

۔دعوت افطار گنگا جمنی تہذیب کی بھی علامت ہے۔میں دعاءکرتی ہوں کہ یہ مقدس مہینہ مسلم بھائیوں کےلئے رحمت ‘برکت اور فیض کاباعث بنے۔اوپر والا آپ سب کی دعاﺅں اور عبادات کو قبول کرے اور ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مزید باہمی محبت کے فروغ اور خیرخواہی کی توفیق عطا کرے۔اس موقع پر رکن اسمبلی سکندرآباد پدماراﺅ گوڑ بھی موجود تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *