
رانچی: جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کے گھوڑاتھمبھا میں کل رات دو گروپوViolenceں کے درمیان پتھراؤ ہوا اور شرپسندوں نے کچھ دکانوں کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ اس دوران ایک بائک کو بھی آگ لگا دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے تاہم علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سی ڈی پی او راجندر پرساد پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ بعد میں گرڈیہ کے ایس پی ڈاکٹر ومل کمار بھی موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ دکانوں کی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔
دیر رات حالات معمول پر آگئے۔ پولیس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد نے ہولی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔