پابندی سینتھیا شہر، ہاٹورا گرام پنچایت (جی پی)، مٹھ پالسا جی یپ، ہریسارا جی پی، دریاپور جی پی اور فولور جی پی علاقے میں نافذ ہے۔ ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔


تصویر آئی اے این ایس
مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں انٹرنیٹ اور وائس اور انٹرنیٹ ٹیلی فونی خدمات پر روک لگا دی گئی ہے۔ سینتھیا قصبے کے قریب پانچ گرام پنچایت علاقوں میں یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ یہ قدم افواہوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ 14 مارچ جمعہ کو ریاست کے وزیر داخلہ اور پہاڑی معاملوں کے سکریٹری نے حکم جاری کیا اور انٹرنیٹ سمیت وائس اوور انٹرنیٹ ٹیلی فونی خدمات کو 17 مارچ (پیر) صبح 8:00 بجے تک معطل کر دیا گیا۔
یہ پابندی سینتھیا شہر، ہاٹورا گرام پنچایت (جی پی)، مٹھ پالسا جی یپ، ہریسارا جی پی، دریاپور جی پی اور فولور جی پی علاقے میں نافذ ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اور وائس اوور انٹرنیٹ خدمات کا استعمال افواہیں پھیلانے کے لیے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے افواہیں پھیلنے کا خدشہ تھا اس لیے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق بیر بھوم میں پتھربازی کا واقعہ ہوا تھا جس کے بعد انٹرنیٹ اور کال خدمات کو بند کیا گیا۔ علاقے میں پولس کی تعیناتی کے ساتھ سخت حفاظتی انتظٓامات کیے گئے تھے۔ ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے امن بنائے رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔
افسروں کا کہنا ہے کہ حالات پر لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد ہی خدمات بحال کر دی جائیں گی۔ اب سب کی نظریں اس پر ہوں گی کہ 17 مارچ کے بعد انٹرنیت خدمات معمول کے مطابق شروع ہوں گی یا پابندی کو آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔