امریکہ نے خلائی اسٹیشن پر پھنسے مسافروں کو واپس لانے کے لیے انسان بردار مشن کا کیا آغاز

لاس اینجلس: ناسا اور اسپیس ایکس نے جمعہ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے ایک نئے انسان بردار مشن کا آغاز کیا، جو گزشتہ جون سے خلا میں پھنسے ہوئے ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو گھر لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ناسا کی براہ راست نشریات کے مطابق، خلائی جہاز نے فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعہ جمعہ کو مشرقی وقت کے مطابق شام 7:03 بجے پرواز کی۔

تقریباً ڈھائی منٹ بعد، اسپیس ایکس نے تصدیق کی کہ فالکن9 کا پہلا مرحلہ الگ ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے کا بوسٹر لانچ پیڈ کے قریب لینڈنگ زون 1 پر اترا ہے۔

خلائی جہاز آئی ایس ایس کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ ناسا کے مطابق، خلائی جہاز کو خلائی اسٹیشن تک آٹو میٹک طور پر ڈاک کرنے میں تقریباً 28.5 گھنٹے لگیں گے، جو کہ مشرقی وقت کے مطابق رات 11:30 بجے مقرر ہے۔

نیا مشن، جس کا کوڈ نام کریو-10 ہے، ناسا کے خلاباز این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز تاکویا اونیشی اور روسکوسموس کے خلا باز کیریل پیکسوف کو آئی ایس ایس پر لے جائے گا۔

کریو-10 کے مدار میں گردش کرنے والی لیب میں پہنچنے کے بعد، ناسا کا اسپیس ایکس کریو-9 مشن، جس میں ناسا کے خلاباز نک ہیگ، سنیتا ولیمز، بوچ ولمور اور روسکوسموس خلا باز الیکزینڈر گربونوف شامل ہیں، زمین پر واپس آئیں گے۔

ولیمز اور ولمور گزشتہ جون سے بوئنگ کے اسٹار لائنر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے خلا میں پھنسے ہوئے تھے، جو انہیں آئی ایس ایس تک لے گیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *