مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران، روس اور چین کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں سہ فریقی مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے دوران ایرانی نمائندے غریب آبادی نے چینی ہم منصب مازاژو کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ عالمی حالات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
نائب وزرائے خارجہ نے ایران پر عائد پابندیوں اور جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی سطح پر مختلف مسائل کے بارے میں مشترکہ موقف اختیار کرنے پر تاکید کی۔