مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ اپنا دھمکی آمیز لہجہ نہیں بدلتا، ایران براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا۔
متحدہ عرب امارات کے اعلی اہلکار کے ساتھ ملاقات اور امریکی صدر کا خط وصول کرنے کے بعد عراقچی نے کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ شرافتمندانہ اور عزت مندانہ اور باہمی احترام کے ساتھ ہی مذاکرات کرے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کا اعلان عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔