دبئی کی جیل میں 15 سال سے مقید تلنگانہ کے 5 قیدیوں کی رہائی کے لئے وزیر تارک راماراو کی نمائندگی

[]

حیدرآباد ۔6 ستمبر(اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر انڈسٹریز و آئی ٹی تارک راما راؤ نے حکومت متحدہ عرب امارات سے اپیل کی ہے کہ وہ تلنگانہ کے ان 5 باشندوں کو رہا کرے جنہیں 2005 ء میں ایک نیپالی شہری ڈی پر ساد رائے کی موت کے سلسلہ میں دبئی میں جیل میں رکھا گیا ہے دبئی کے دورے میں مصروف وزیر تارک راماراو نے سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کی رہائی کے سلسلے میں دبئی میں واقع ہندوستانی قونصلیٹ جنرل اور وہاں کے عہدیداروں اور عرب وکلاء سے بات چیت کی۔

 

اس موقع پر تارک راما راو نے انہیں کیس کی تفصیلات حوالے کیں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سرسلہ کے ایس ملیش ، ایس روی، این وینکٹ، ڈی لکشمن اور ایس ملمنو کو دبئی کی جیل میں رکھا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قانون شریعت کے مطابق متوفی کے خاندان نے 15 لاکھ روپے کے معاوضہ کی بنیاد پر ان افراد کو معاف کر دینے سے اتفاق کر لیا ہے۔ سابق میں خود انہوں ( تارک را ما راؤ) نے نپیال کا دورہ کرتے ہوئے متوفی کے افراد خاندان سے ملاقات کی تھی

 

قانون شریعت کے مطابق اگر متوفی کے افراد خاندان مجرموں کو معاف کرتے ہوئے رہائی کے مکتوب پر دستخط کرتے ہیں تو ایسی صورت میں قصور وار افراد کو رہا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2013ء میں ہی متوفی کے افراد خاندان سے درکار دستاویز حاصل کرتے ہوئے حکومت دبئی کو پیش کر دیا گیا اور یہ معاملہ ہنوز دونوں ممالک کے سفارت خانے میں زیر التوا ہے

اس موقع پر جگتیال شہر کے اسلام پورہ سے تعلق رکھنے والے صلاح الدین جو تلنگانہ این آر ایز کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت متحرک رہتے ہیں نے وزیر تارک راماراو سے دبئی میں این آر ایز کے مختلف مسائل کو پیش کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *