ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کو ہمارے امریکی کسانوں پر عائد 250 سے 390 فیصد ڈیری مصنوعات کے ٹیرف کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے، جو طویل عرصے سے حد سے زیادہ سمجھے جاتے ہیں۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کینیڈا سے آنے والی تمام اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر ٹیرف کو دوگنا کر کے 50 فیصد کر دیا۔ یہ اقدام صوبہ اونٹاریو کی جانب سے امریکہ کو برآمد ہونے والی بجلی پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ انہوں نے اپنے کامرس سیکرٹری کو ان مصنوعات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف لگانے کی ہدایت کی ہے، جو بدھ کی صبح سے نافذ العمل ہوں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا، ‘اس کے علاوہ، کینیڈا کو ہمارے امریکی کسانوں پر عائد 250 سے 390 فیصد ڈیری مصنوعات کے ٹیرف کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے، جو طویل عرصے سے حد سے زیادہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ میں جلد ہی متاثرہ علاقے میں بجلی کے حوالے سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کروں گا۔‘
انہوں نے یہ بھی متنبہ کیا کہ اگر کینیڈا نے دیگر غیر منصفانہ اور دیرینہ ٹیرف کو نہیں ہٹایا تو امریکہ 2 اپریل سے کینیڈین کاروں پر ٹیرف میں “بڑا اضافہ” کر دے گا۔
دریں اثنا، اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ، جنہوں نے امریکہ کو بجلی کی برآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، منگل کو کہا کہ وہ اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ ٹرمپ کینیڈا پر عائد تمام محصولات کو “مستقل طور پر ختم” نہیں کر دیتے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔