ڈاکٹر فہیم الدین احمد کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی

 

حیدرآباد (راست)رجسٹرار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ایک حکم نامے کے مطابق ڈاکٹرفہیم الدین احمد ، ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ ترجمہ کوترقی کے بعد پروفیسر کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے السنہ ، لسانیات و ہندوستانیات کے شعبہ ترجمہ میں پچھلے سترہ برس سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ پروفیسر فہیم الدین احمد کا تعلق ریاست تلنگانہ کے مردم خیز شہر کریم نگر سے ہے۔ انہوں نے مدرسہ لطیفیہ کریم نگر اور گورنمنٹ ہائی اسکول (اردو میڈیم) کریم نگر سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔وہ حیدرآباد کی معروف درس گاہ جامعہ دارالہدیٰ کے بھی طالب علم رہےہیں۔پروفیسر فہیم الدین احمد نے عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے حفیظ میرٹھی کی غزل نگاری کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔وہ اپریل 2007 میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی جوائین ہوئے۔ انہوں نے اب تک دس سے زائد کتابیں تصنیف و ترجمہ کی ہیں۔ ان کی کتابوں میں حفیظ میرٹھی، ایک مقصدی شاعر، علم ترجمہ :نظری و عملی مباحث، دکن کا نقشہ جاتی خاکہ اور آئین ہند: ہندوستانی قومیت کا سنگ بنیاد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔پروفیسر فہیم الدین احمد کے تمام ساتھی اساتذہ،دوست احباب ، طلبا اور بہی خواہوں نے ان کی مزید ترقی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *