روس-یوکرین امن معاہدہ: ٹرمپ سے تنازعہ کے بعد زیلنسکی نے مسک کے خلاف کھولا سائبر محاذ

ایلون مسک کے مطابق یوکرین کے علاقے سے نمودار آئی پی ایڈریس کے ساتھ ’ایکس‘ سسٹم کو برباد کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سائبر حملے کیے گئے تھے۔ اس کی وجہ سے ’ایکس‘ نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

روس-یوکرین جنگ میں امن معاہدے سے قبل یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی جھکنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ ایک طرف جہاں امریکی مدد کے بغیر یوکرینی فوج نے 10 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے، وہیں دوسری جانب یوکرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ایلون مسک کے خلاف بھی سائبر محاذ کھول دیا ہے۔ ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر (10 مارچ) کو ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جو سائبر حملہ ہوا تھا، اس کے پیچھے یوکرین کا ہاتھ ہے۔ ایلون مسک نے یہ دعویٰ خود کیا ہے۔

’فاکس بزنس‘ سے بات کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’’پیر کو ’ایکس‘ پر سائبر حملہ کیا گیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ دراصل ہوا کیا ہے، لیکن یہ حملہ یوکرین سے شروع ہوا تھا۔‘‘ مسک کے مطابق یوکرین کے علاقے سے نمودار آئی پی ایڈریس کے ساتھ ’ایکس‘ سسٹم کو برباد کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سائبر حملے کیے گئے تھے۔ اس کی وجہ سے ’ایکس‘ نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں مسک کا کہنا ہے کہ یہ حملہ منظم طریقے سے کیا گیا تھا۔ اس لیے یہ مانا جانا چاہیے کہ اس حملے کے پیچھے کوئی بڑا گروہ ہے۔

واضح ہو کہ ’ایکس‘ پر سائبر حملہ پولینڈ کے وزیر خارجہ اور ایلون مسک کے درمیان تنازعہ کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ ان دونوں کے درمیان یوکرین میں ’اسٹار لنک‘ پروجیکٹ کے سلسلے میں بحث ہو گئی تھی۔ بحث کے دوران مسک نے ایک بٹن سے یوکرین کو ختم کرنے کی بات کہی تھی۔ مسک نے پولینڈ کے وزیر خارجہ کو چھوٹا آدمی بھی کہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ روس کے ساتھ امن معاہدے کے لیے یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی ابھی سعودی عرب میں ہیں۔ یہاں پر زیلنکسی امریکہ کے وزیر خارجہ روبیو کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زیلنسکی عبوری جنگ بندی چاہ رہے ہیں، تاکہ مذاکرات کے ختم ہونے تک یوکرین کے لوگوں کو نقصان نہ ہو۔ واضح ہو کہ یوکرینی صدر مستقل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ روسی افواج کے ذریعہ جنگ کے دوران قبضہ کی گئی زمین بھی چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *