مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار ہاریٹز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس نے بین الاقوامی دباؤ کے سائے میں قابض فوج کے عناصر کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ریڈ کراس نے صہیونیوں کی جانب سے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے اعترافی بیانات کے بعد غزہ کے باشندوں کی شہادت کے نو واقعات کی تصدیق کردی ہے۔
اس تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ متعدد شواہد سے اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ میں جنگ کے دوران فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔