
حیدرآباد ۔ کے این واصف
سعودی عرب میں عمومی طور سے موسم گرما کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ سوائے چند علاقوں کے جبکہ مارچ کا مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ اب بھی کئی علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں یا بارش کی پیش قیاسی ہے۔
سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں مارچ کے خوشگوار اور ٹھنڈے موسم نے روزہ داروں کے لیے کئی سال بعد پُرسکون اور صحت افزاء ماحول فراہم کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں رواں سال رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لیے معتدل موسم ہے،جب کہ موسم گرما کے طویل اور شدید دھوپ والے دنوں میں روزہ رکھنا ایک چیلنج تھا۔ عرب نیوز نے سماج کے مختلف شعبون سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سے مملکت کے موسم سے متعلق ان کی رائے حاصل کی۔
لوگوں نے متفقہ طور پر اس معتدل موسم پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ خصوصاُ ماہ رمضان کے پیش نظر موسم کا خوشگوار ہونا روزہ داروں کے لئے راحت کا باعث ہے۔