فیضان ذیشان کا پہلا روزہ ۔دادا،دادی ورشتہ داروں نے دی دعائیں 

نارائن پیٹ 8 مارچ(پریس نوٹ) نارائن پیٹ کے مشہور الکٹریشن جناب معصوم محمد حسین تاج صاحب کے نبیروں ماسٹر فیضان مصطفی ،ماسٹر ذیشان مجتبی فرزندان ڈاکٹر تبریزحسین تاج ،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تعلیم نسواں مانو نے آج رمضان المبارک کامقدس روزہ رکھا۔ فیضان ذیشان کی جانب سےکم عمر میں قرآن مجید کی تکمیل اور روزہ رکھنے پردادا دادی کے بشمول رشتے داروں نے دعاؤں سے نوازا ۔ ننھےروزہ داروں کی رشتے داروں نے کثرت سے گلپوشی کی۔ ننھےروزہ داروں نے نارائن پیٹ مستقر کی لعل مسجد میں روزہ کھولا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *