گریٹر حیدرآباد میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کیلئے حکومت نے کیا بڑا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے سہولت فراہم کی ہے۔ ایک بار پھر 90 فیصد سود کی معافی کے ساتھ یکمشت ٹیکس واجبات کی ادائیگی کے لیے او ٹی ایس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

 

اس سلسلے میں میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے چیف سکریٹری دانا کشور نے احکامات جاری کیے ہیں۔ جن شہریوں کے پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات اداشدنی ہیں انھیں اس اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے ٹیکس ادا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے لیے او ٹی ایس کے تحت جملہ ٹیکس کے ساتھ 10 فیصد سود کی ادائیگی کافی ہے۔ پچھلے سال متعارف کروائے گئے او ٹی ایس کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ صارفین نے پراپرٹی ٹیکس ادا کیا ہے۔

 

جی ایچ ایم سی کا اس بار پراپرٹی ٹیکس سے متعلق 2 ہزار کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف ہے۔ توقع ہے کہ اس سہولت سے متوقع ٹیکس وصول ہو گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *