
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بی آر ایس حکومت کے مالی انتظامات پر سنسنی خیز تبصرے کئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ دس سالوں میں بی آر ایس حکومت کے دوران ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر مالی تباہی ہوئی ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے خاندان پر بیشتر آبی پراجکٹس کے ری ڈیزائن کے نام پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام لگایا۔ انہوں بی جے پی اور بی آر ایس دونوں جماعتوں پر تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی پر بھی ریاست کی ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کی ترقی میں مکمل تعاون کرے۔