جنوبی کوریا: جنگی طیاروں کے تربیتی مشق کے دوران حادثہ، اپنے ہی لوگوں پر گرا دیے 8 بم، کئی زخمی

یہ حادثہ پوچیون میں ہوا۔ جنگی طیارہ سے 8 ایم کے-82 بم انجانے میں چھوٹ گئے۔ سبھی بم مقررہ فائرنگ رینج سے باہر جا گرے۔ فضائیہ نے حادثے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

تصویر'ایکس' @BNONews

تصویر'ایکس' @BNONews

user

جنوبی کوریا میں فضائیہ کی غلطی سے ایک حادثہ پیش آ گیا۔ فضائیہ کے ذریعہ ایک تربیتی مشق کے دوران جمعرات کو فائٹر جیٹ (کے ایف-16) سے غلطی سے 8 بم گر گئے۔ اس حادثہ میں تقریباً ڈیڑھ درجن لوگ زخمی ہو گئے۔ فضائیہ نے اس حادثے کی جانکاری دی۔

جنوبی کوریا کی فضائیہ کے مطابق یہ واقعہ تب ہوا جب کے ایف-16 جنگی طیارہ سے 8 ایم کے-82 بم انجانے میں چھوٹ گئے۔ سبھی بم مقررہ فائرنگ رینج سے باہر جا گرے۔ غنیمت رہی کہ کچھ شہریوں کو ہی چوٹیں آئیں اور کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا۔ فضائیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک انسانی یا تکنیکی غلطی تھی جس کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

یہ حادثہ پوچیون میں ہوا ہے جو جوہری اسلحہ یافتہ شمالی کوریا کے ساتھ لگتی بھاری سیکوریٹی والی سرحد سے قریب 25 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بم گرنے سے ایک چرچ کی عمارت اور 2 گھر کے حصے تباہ ہو گئے جس میں کافی نقصان ہوا ہے۔ جائے حادثہ سے قریب ایک کلومیٹر دور تک اس کا اثردیکھنے کو ملا۔

فضائیہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا، “ہمیں اس حادثہ پر گہرا افسوس ہے۔ ہم متاثرہ لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کی صحیح تعداد اور نقصان کا جائزہ ابھی جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔”

اس واقعہ نے علاقے کے لوگوں میں خوف پیدا کر دی ہے کیونکہ علاقہ پہلے سے ہی شمالی کوریا کی سرحد کے پاس واقع ہے۔ مقامی رہائشیوں میں ڈر اور فکر کا ماحول ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے مستقبل میں فوجی مشق کو زیادہ مستعدی کے ساتھ انجام دیا جانا چاہیے تاکہ کسی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *