
حیدر آباد – 5/ مارچ (راست) نامپلی بازار گھاٹ کی نامور اور معزز شخصیت جناب محمد سعید ولد جناب محمد عبد الرحیم مرحوم بانی و چیر مین رائل سی گروپ آف ہوٹلس کا مختصر علالت کے بعد منگل کی صبح انتقال ہو گیا۔
نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد پلٹن بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد قطب شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 6 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد پلٹن بازار گھاٹ میں مقرر ہے۔ جناب محمد سعید کئی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔
مرحوم کے فرزندان میں محمد عمران، محمد عامر اور محمد سلمان شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات
9160857559
9160952141
پر ربط کیا جا سکتا ہے۔