مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مختلف علاقوں میں تکفیری تنظیم تحریر الشام کے خلاف احتجاج تشدد کا رخ اختیار کررہے ہیں۔ تازہ ترین واقعے میں شمال مغربی علاقے میں الجولانی کی سیکورٹی فورسز پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاذقیہ شہر سے اغوا کیے گئے دو جنگجوؤں ہلاک کردیے گئے ہیں۔ ایک اور خبر کے مطابق لاذقیہ میں ہی الجولانی حکومت کا ایک سیکورٹی اہلکار مارا گیا ہے۔ سابقہ حکومت کے باقی ماندہ عناصر نے لاذقیہ کے الازہری چوک پر ایک سیکورٹی گشت پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
الجولانی حکومت کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ گشت ٹیم پر دستی بم اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔