
حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کی عہدیدار ڈاکٹر ناگارَتنا نے بتایا کہ صبح کے وقت کہیں کہیں کہر کا امکان ہے۔
آئندہ24 گھنٹوں میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اور صبح کے وقت بادل چھانے کا امکان ہے۔
اعظم ترین درجہ حرارت 35 ڈگری جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 21 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
ہوائیں جنوب مشرقی سمت سے 4 سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
اگلے 24گھنٹوں کے دوران بھی موسم تقریباً اسی طرح رہے گا، آسمان جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔