اترا کھنڈ کے ریاستی آفات انتظامیہ کے سکریٹری ونود کمار سمن نے کہا کہ موسم نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ کل 54 (بی آر او ملازمین) لاپتہ ہوئے تھے، ان میں سے 50 کو بچا لیا گیا ہے اور 4 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ وہیں 4 لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاشی کے لیے بچاؤ مہم چل رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم جلد ہی ان کا پتہ لگا لیں گے۔ زخمی بی آر او ملازمین کو آگے مزید علاج کے لیے جوشی مٹھ آرمی اسپتال میں ایئرلفٹ کیا جا رہا ہے۔
اس دوران آج (اتوار کو) وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی چمولی کے مانا میں بی آر او ملازمین کو بچانے کے لیے لگاتار دوسرے دن چل رہے بچاؤ مہم کا جائزہ لینے کے لیے آئی ٹی پارک دہرہ دون میں ڈیزاسٹر کنٹرول روم پہنچے۔