امبالہ سٹی کورٹ احاطہ میں ہفتہ کی صبح 11 بجے فائرنگ کے واقعہ سے ہنگامہ مچ گیا۔ عدالتی احاطہ کے گیٹ کے پاس ہوئے اس واقعہ کے بعد موقع پر اتفرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیاہ رنگ کی ایک اسکارپیو گاڑی احاطے میں آئی، جس میں دو سے تین نوجوان تھے۔ پھر ہوا میں دو گولیاں چلائیں اور سبھی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت پولس دستہ موقع پر پہنچا اور گولی معاملے کو لے کر جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔
پولیس کو جائے واقعہ پر سے تین کارتوس کے کھول ملے ہیں۔ ابتدائی جانچ میں یہ معاملہ گینگ وار سے جڑا ہوا معلوم پڑتا ہے۔ حالانکہ پولیس سبھی ممکنہ پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔